کراچی میں پولیس اور رینجرز نےمختلف علاقوں میں کارروائياں کرتےہوئے کالعدم تنظیم کےدہشتگر سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نےفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک سر زمین پارٹی کا کارکن عبیدغنی جاں بحق ہوگیا،پولیس کےمطابق مقتول اسی علاقے کا رہاشی اورپی ایس پی کے ٹائون انچارج کا چھوٹا بھائی تھا، دوسری جانب رينجرزنے کراچی کے مختلف علاقوں ٹارگیٹڈ کارروائیاں کیں اور سات ملزمان کو گرفتار کرلیا،ترجمان رینجرز کے مطابق دو ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم،دو کا لياری گينگ وار اور ايک کاتعلق سياسی جماعت کےعسکری ونگ سے ہے جبکہ ایک ڈکیت کو بھی حراست میں لیا گیا، کورنگی سائٹ اور کیماڑی سے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، یوسف پلازہ پولیس نے لوت مار کی وارداتوں میں ملوث معطل پولیس اہلکار تیمور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، ساتھ ہی مدینہ کالونی اوررضویہ سےاسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا