ہارٹ آف ایشیا کے اعلامیے سے بھارتی راپیگنڈا پر مبنی دہشتگردوں کی فہرست ختم کردی گئی
پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، قلب ایشیاء کے امرتسر اجلاس کے اعلامیے سے دہشتگرد تنظیموں کی بھارتی فہرست ختم کردی گئی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مثبت سوچ کیساتھ اس فہرست کو اعلامیہ کا حصہ بننے دیا بھارت نے فہرست کو پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا، اعلامیہ جاری ہونے کے بعد بھارت نے اسے بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا تھا، دفتر خارجہ کے مطابق باکو میں قلب ایشیاء اجلاس میں پاکستان کے شدید اعتراض پر بھارت کی اس من پسند فہرست کو ختم کر دیا ہے، پاکستانی اعتراض کے بعد معاملہ انسداد دہشت گردی ورکنگ گروپ کو بھیج دیا گیا، ورکنگ گروپ خطے میں موجود تمام دہشتگرد تنظیموں کی جامع فہرست مرتب کریگا