چین اپنے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا:ترجمان چینی وزارت خارجہ
چین نے تبت سے متعلق نئے امریکی قانون کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبت چین کاداخلی معاملہ ہے اورچین اپنے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان Hua Chunying نے آج بیجنگ میں روزانہ کی بریفنگ میں بتایا کہ اگر یہ قانون نافذ ہوگیا تو چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔