وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ٹیلیفون
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کو ٹیلیفون کیا۔ ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔