آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا مکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید دھند جبکہ بعض مقامات پر ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا اور پنجاب کے بعض وسطی اور جنوبی علاقوں میں دھند پڑی ہے۔