حکومت کا ایجنڈا سب کو اندر کرنا ہے:-لطیف کھوسہ
لطیف کھوسہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکا میں فلیٹ آصف زرداری کئی سال پہلے بیچ چکے ہیں، جھوٹا الزام لگانے پر پی ٹی آئی کو نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا، حکومت کا ایجنڈا سب کو اندر کرنا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ نوکریاں دینے کے بجائے عوام سے روزگار چھینا جا رہا ہے، 50 لاکھ گھر بنانے کے بجائے گرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکا میں پراپرٹی 20 سال پہلےفروخت ہوگئی تھی، امریکا میں پراپرٹی تو آصف زرداری کے نام ہی نہیں، آج تاریخ ہم نے نہیں، پراسیکیوشن نے لی، حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ سب کو جیل میں ڈال دو۔