بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں ہفتے کو مدمقابل ہوں گی۔
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ (آج) ہفتہ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمون کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ مہمان ویسٹ انڈین ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی تاہم میزبان بنگلہ دیشی ٹیم نے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 36 رنز سے شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کیا ہے اور اب تیسرا میچ فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فیصلہ میچ میں کامیابی کے ساتھ سیریز بھی اپنے نام کرنے کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جا رہےی ہے کہ فیصلہ کن میچ انتہائی دلچسپ، سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔