خشک میوہ جات تلی ہوئی خوراک کے مقابلہ میں زیادہ صحت بخش ہیں۔ ماہرین صحت
ماہرین صحت نے کہا ہے کہ خشک میوہ جات ایک مکمل غذا ہیں جو تلی ہوئی خوراک کے مقابلہ میں زیادہ صحت بخش ہیں۔ ڈاکٹر عاصمہ جاوید نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خشک میوے نہ صرف مزیدار ہوتے ہیں بلکہ یہ انسانی صحت کیلئے بھی مفید ہیں اور سردی کے موسم میں ان کا استعمال انسان کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خشک میوہ جات سے وٹامنز اور نیوٹرینٹس کے حصول سے کم وقت میں زیادہ توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خشک میوے کھانے سے جلد پربھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں صحت مند زندگی گزارنے تلی ہوئی سنیکس کی بجائے خشک میوہ جات کے استعمال میں اضافہ کرنا چاہئے ۔