ہمارے یہاں حکمران محلات میں رہتے ہیں، جبکہ برطانیہ کا وزیراعظم ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ میں سادہ سے گھر میں رہتا ہے. وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم کاوزیراعظم ہائوس کونیشنل یونیورسٹی بنانے کی تقریب سے خطاب میں کہناہے کہ کالونی ازم کی وجہ سے افغانستان میں ترقی نہ ہو سکی, ڈاکوئوں سے پکڑا جانے والا پیسہ تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے, عوام کو باشعور بنا رہے ہیں، معاشی بحران زیادہ دیر نہیں رہے گا، آزادی کے بعد سے تعلیم کے شعبے پر کسی نے توجہ نہیں دی
جو بھی معاشرہ آگے بڑھا اس نے تعلیم اور انسانی ترقی پر زور دیا، اگر چھوٹا سا طبقہ پیسے بنا لے وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا. مدینہ کی ریاست میں حکمرانوں نے پیسہ اپنی ذات پرخرچ نہیں کیا، نبی کریم ۖنے بھی تعلیم کو زیادہ اہمیت دی.ہمیں انسانوں پر سرمایہ خرچ کرنا چاہیے، مغربی دنیا پہلے سے آگے نکلی ہوئی ہے. لیکن چین تو ہمارا سامنے اوپر گیا ہے,چاہتا ہوں نوجوان ٹیکس کے پیسے کے غلط استعمال پر آواز اٹھائیں،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنا قبلہ درست کرنا ہے. ہمارے یہاں حکمران محلات میں رہتے ہیں، جبکہ برطانیہ کا وزیراعظم ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ میں سادہ سے گھر میں رہتا ہے. مجھ میں تبدیلی برطانیہ کے لوگوں کا طرز زندگی دیکھنے کے بعد آئی ، برطانیہ کا جی ڈی پی متعدد اسلامی ممالک کا مجموعی جی ڈی پی سے زیادہ ہے