قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اہم خبر

سیونگ اسکیمز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی شناخت کیلئے قانون تیار کرلیا گیا جس سے منی لانڈرنگ، دہشت گرد جماعتوں کی فنڈنگ کے خلاف ایکشن میں مدد ملے گی۔ وزراتِ خزانہ نے قانونی مسودہ جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ قومی بچت اپنے40لاکھ صارفین کی جانچ پڑتال کےلیے نادرا سےمدد حاصل کرے گا اور مشکوک افرادکی نشاندہی کیلئے یواین ایس سی کی فہرست کوبھی چیک کرے گا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کےمطابق سرمایہ کاروں کی پہلے جانچ کی جائے گی اور اُن سے ذرائع آمدن پوچھے جائیں گے جبکہ پیسہ انویسٹ کرتے وقت انہیں اپنا شناختی کارڈ سمیت تمام معلومات فراہم کرنا ہوگی۔