ریشم سال 2020 میں دلہن بن کر پیا دیس چلی جائیں گی

اداکارہ ریشم نے سال 2020 میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔ ریشم نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے معیار اور پسند کے مطابق کوئی لڑکا نہیں مل سکا تھا اور طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح اور شوبز کی ناکام شادیوں کے خوف سے ہی شادی سے انکار کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ شادی نبھانے کا نام ہے اور اس کیلئے جیون ساتھی آپ کی پسند کا ہی ہونا چاہئے۔ ریشم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے رشتہ کی تلاش میں تھیں جبکہ اب اداکار ہ نے بھی سال 2020 میں شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔