پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد اور سالمیت کیلئے کوششیں جاری رکھے گا:دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کوالالمپور سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کی کیونکہ امت مسلمہ میں ممکنہ تقسیم کے حوالے سے بڑے اسلامی ملکوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے مزید وقت اور کوششیں درکار تھیں۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد اور سالمیت کے لئے کوششیں جاری رکھے گا جو اسلامی ملکوں کو درپیش مسائل سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے ناگزیر ہیں۔