خاندان شریفوں کا نام تبدیل کرکے خاندان بھگوڑاں رکھ دینا چاہئے۔ زرتاج گل
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ خاندان شریفوں کا نام تبدیل کرکے خاندان بھگوڑاں رکھ دینا چاہئے۔سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر میں اپنی ایک ٹو ئٹ میں زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ”خاندان شریفوں کا نام تبدیل کرکے خاندان بھگوڑاں رکھ دینا چاہئے،یہ پاکستان کو محض اپنی کرپشن اور بدعنوانیوں کی شکارگاہ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مفرور خاندان ڈھٹائی سے اپنے بیچارے ورکرز کو اکساتا رہتا ہے اور خود لندن بھاگا ہوا ہے۔ نون لیگ کے سپورٹرز کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے۔