شہریت کے متنازعہ قانون کیخلاف احتجاج نے مودی حکومت کا متعصبانہ اور فسطائی چہرہ بے نقاب کردیا۔ بھارتی مصنفہ

بھارت کی معروف مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف پورے بھارت میں ہونیو الے احتجاج نے مودی حکومت کا متعصبانہ اور فسطائی چہرہ بے نقاب کردیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میںشہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف کشیدہ حا لت کے پیش نظر اپنے ایک بیان میںبھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ یہ مسلمانوں کے خلاف ایسی پہلی ترمیم ہے اوراس کے بعد عیسائیوں اور دلتوں اور دیگر طبقات کے خلاف بھی ایسے ہی قوانین آئیںگے کیونکہ آر ایس ایس کے نظریے کے تحت یہ سب اس کے دشمن ہیں۔