فواد چوہدری کا جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارک باد
وفا قی وزیر برا ئے سا ئنس و ٹیکنا لو جی فواد چوہدری کا جسٹس گلزار احمد کو پاکستان کے ستائیسویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارک باد ۔ سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر میں اپنے پیغام میں فواد چوہدری کہا ہے کہ ”جسٹس گلزار احمد کو پاکستان کے ستائیسویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارک! انھوں نے ایک ایسے ماحول میں عہدہ سنبھالا ہے جب ماحول میں تلخیاں ہیں امید ہے ان کا دور قوم کو اور اداروں کو جوڑنے کا دور ہو گا، قانون کی تشریح ملک کے مستقبل سے ہم آھنگ ہو گی،خدا ان کا مددگار ہو آمین“۔