اسلام آباد: پولیس پانچ روز قبل اغوا ہونیوالی 13 سالہ طالبہ کا سراغ نہ لگا سکی

کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں رات گئے نامعلوم افراد دو لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ ڈائریکٹر جناح اسپتال ایمرجنسی ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق رات گئے کار سوار نامعلوم افراد دو لاشیں جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہوئے،دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق دونوں لاشیں کم عمر نوجوانوں کی ہیں،لاشوں پر کوئی تشدد یا گولی کا نشان بھی موجود نہیں اور نہ ہی دونوں کے پاس سے کوئی شناختی دستاویزات موجود ہیں، واقعے سے متعلق صدر تھانے میں اطلاع دے دی ہے، موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی