نام ای سی ایل سے نکلوانے کا معاملہ، مریم نواز نے عدالت سے رجوع کرلیا
نام ای سی ایل سے نکلوانے کا معاملہ، مریم نواز نے عدالت سے رجوع کرلیالاہور: مریم نواز نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کے لیے دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکوالنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔ عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 23دسمبر کو سماعت کرے گا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت نے تاحال نام ای سی ایل سے نکالنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا، عدالت نے حکومت کو 7دن کا وقت دیا تھا جو پورا ہوچکا ہے۔ خیال رہے کہ 9 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی تھی، جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی تھی۔