ٹیسٹ کا تیسرا دن: پاکستان کی شاندار بیٹنگ، سری لنکا پر رنز کی برتری

کراچی: شہرقائد میں ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے214رنز بنالیے، عابد علی نے سنچری جڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دوسری اننگز میں سری لنکا پر134رنز کی برتری حاصل ہوگئی، شان مسعود اور عابد علی نے سنچری اسکور کرلی، عابد علی کیریئر کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میں سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، انہوں نے 137گیندوں پر سنچری بنائی۔ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے کھانے کے وقفے تک 175 رنز بنائے تھے، عابد علی اور شان مسعود نے محتاط آغاز کیا، سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 20 رنز کی برتری حاصل کی