ایم ایل ون منصوبےپرکام آئندہ سال شروع ہوجائےگا:شیخ رشید

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی سے پشاور تک ریلوے پٹڑی منصوبے کے قابل عمل ہونے کے بارے میں رپورٹ منصوبہ بندی کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔وہ اسلام آباد میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے مین لائن ون منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی۔شیخ رشید نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایم ایل ون منصوبے پر کام آئندہ سال شروع ہو جائے گا اور تیز رفتار بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔یاؤ جنگ نے کہا کہ ایم ایل ون /سی پیک کے اگلے مرحلے کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے اور چین اس کی بروقت تکمیل کے لئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گا۔