خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،نئے چیف جسٹس نے درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیا۔جس کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست پرسماعت کرے گا جبکہ خواجہ سعد رفیق کے وکیل اشتر اوصاف اور نیب پراسیکیوٹر کوبھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ پیر کو درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔