عثمان بزدار نے تونسہ میں13منصوبوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھ دیا

حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔100کنال پرگورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ30کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے تونسہ شہر کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔تونسہ شہر کی بیوٹیفکیشن پر 62کروڑ 74لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے کھرڑ بزدار تک ہنگلون26کروڑکی لاگت سے تعمیر ہونے والی 23کلو میٹر طویل سڑک کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ نے 11کروڑ62لاکھ روپے کی لاگت سے تونسہ کی 5اندرونی سڑکوں کاا فتتاح کیا اوروزیراعلیٰ نے گورنمنٹ گرلز ہائرسکینڈری سکول کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔گورنمنٹ گرلزہائر سکینڈری سکول تونسہ کی اپ گریڈیشن پر 9کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔گورنمنٹ بوائزہائی سکول کی اپ گریڈیشن پر4کروڑ 37لاکھ روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے ٹرائبل ایریا کی 3سڑکوں کے منصوبے کا افتتاح بھی کردیا۔ٹرائبل ایریا کی 3سڑکیں 8کروڑ 26لاکھ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے ٹرائبل ایریا کے لئے 65کلو میٹر طویل 3سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ٹرائبل ایریا میں سڑکوں کی تعمیر کے تین منصوبوں پر1ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔منصوبے کے مطابق بارتھی تا فاضلہ کچھ براستہ پھگلہ25کلو میٹر طویل سڑک 33 کروڑ 75لاکھ روپے میں تعمیر ہوگی جبکہ بارتھی تا ہنگلون کچھ براستہ سورادات32کلومیٹر طویل سڑک 42 کروڑ 40لاکھ روپے میں بنے گی اورآغامسجد تابیل بتر18کلو میٹر طویل سڑک26کروڑ80لاکھ روپے میں تعمیر ہوگی۔