فیس بک کے267ملین صارفین کا آن لائن ڈیٹالیک

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق سیکورٹی محقق کمپنی اورآن لائن سیکورٹی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق یہ معلومات ایک ڈیٹا بیس پر دریافت کی گئی جس میں بغیر پاس ورڈ یا کسی تصدیقی عمل کے بغیر رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تمام ڈیٹا کسی غیرقانونی آپریشن یا فیس بک اے پی آئی کے غلط استعمال کا نتیجہ لگتا ہے ۔محقق کمپنی بوب ڈیاسیکنو نے کہا کہ انہوں نے 2 ہفتے تک ہر ایک کے لیے اوپن رہنے والی اس ڈیٹابیس کی رپورٹ کی تھی۔ جس کے دوران اس ڈیٹا کو ایک ہیکر فورم میں ڈاؤن لوڈ بھی کرلیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس وقت بہت زیادہ ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر گردش کررہا ہے جو مختلف غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔دوسری جانب فیس بک ترجمان کا اس اس بارے میں کہنا ہے کہ ہم اس مسئلے کو دیکھ رہے ہیں مگر ہمارا ماننا ہے کہ یہ وہ معلومات ہے جو صارفین کے تحفظ کے لیے ہمارے نظام میں کی گئی تبدیلیوں سے پہلے کی ہیں ۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے جب کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا آن لائن منظرعام پر آیا ہو۔