کراچی ٹیسٹ میں عابدعلی اور شان مسعودکی سنچریز

سری لنکاکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں عابدعلی اور شان مسعودنے سنچریاں بنائیں اور پہلی وکٹ کے لیے قومی ٹیم کے لیے دوسری بہترین پارٹنرشپ قائم کی۔ پاکستان کی تیسری سنچری میکراوپننگ جوڑی بن گئے۔ عابد علی ابتدائی دوٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ شان مسعود نے ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں ایک سو اکیانوے رنز پر ڈھیرہوگئی۔ سری لنکا نے دو سو اکہتر رنز بنا کر اسی رنز کی لیڈ لے لی۔ دوسری اننگ میں عابد علی اور شان مسعود نے دوسو اٹھہتر رنز کی شاندار بنیاد ٹیم کوفراہم کی۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی دوسری بہترین اوپننگ شراکت ہے۔عامر سہیل اور اعجاز احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسواٹھانوے رنز کی پارٹنر شپ بنا چکے ہیں۔ پاکستان کے دونوں اوپنرز نے سنچریاں بنائیں۔ عابدعلی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پرسنچری بناکرعالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ کراچی میں تھری فیگراننگ کھیل کروہ ابتدائی دوٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے بیٹسمین بن گئے