جسٹس وقار احمد سیٹھ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس ارسال

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سخت الفاظ استعمال کرنے والے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کوریفرنس ارسال کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار محمود اختر نقوی نے جسٹس وقارسیٹھ کےخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کیا،جس میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کسی جج کو لاش کو سر عام لٹکانے کا اختیار نہیں،بینچ کے باقی دونوں ججز نے بھی اس پیراگراف سے اختلاف کیا، جسٹس وقار سیٹھ کے تحریر کردہ اس پیراگراف کی وجہ سے 22 کروڑ عوام کا سر شرم سے جھک گیا ہے، ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ پرویزمشرف کے خلاف اس فیصلے کو غیر آئینی اور بدنیتی پرمبنی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ دوسری جانب حکومت نے پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان کررکھا ہے