اسلام آباد۔کورونا کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں ہے، شہباز گل
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح کراچی میں 21 اعشاریہ 80 فیصد ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد 19.03 فیصد مثبت کورونا وائرس کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 7.78 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف صوبائی حکومت کی نااہلی ہو یا کورونا وائرس پر سیاست، پی پی اور سندھ حکومت سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے عظیم وزیراعلیٰ جھوٹا استعفیٰ تھما کر امریکا میں چھٹیوں پر غائب ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول پرچی چیئرمین، زر بابا چالیس چور کے اعلانات کرنے والوں، زرداری عمران بھائی بھائی کے نعرے لگانے والوں کے ساتھ ملکر اپنا اپنا لوٹا مال بچانے کی مہم پر جبکہ سندھ کی عوام بے یارو مددگار ہے