ہیڈ کوچ مصباح الحق ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست پر مایوس

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے پر مایوسی ہے۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان کے موقع پر گفتگو میں مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم نے اپنے وسائل رہتے ہوئے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا، ہمیں اپنی انفرادی اور ٹیم کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے صلاحیتوں میں نکھارلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ہم ہر شعبے میں بہتری لے آئیں گے اتنا ہی ہمارے لیے بہتر ہوگا کیونکہ 2021 مصروف ترین سال ہے اور اس سال ہمیں 2 بڑے ایونٹس میں بھی شرکت بھی کرنی ہے۔