عالمی ادارہ صحت کا یورپ میں نئے کورونا وائرس کے خطرات سے بچنے پر زور
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے یورپ میں نئے کورونا وائرس کے خطرات سے بچنے پر زور دیا ہے ۔ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ نیا کورونا زیادہ تیزی کے ساتھ لوگوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔ یورپی ممالک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات مزید تیز کریں۔خیال رہے کہ چند روز قبل برطانیہ میں کویڈ 19 کی نئی قسم سامنے آئی تھی۔برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک نے کہا تھا کہ لندن میں ایک ہفتے کے دوران نئی طرزکے کورونا کیسز سامنے آئے جس سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔