وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ سی ایم آفس کے مطابق وزیراعلی پنجاب کو دو روز سے تیز بخار اور کھانسی ہے، عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ لے لیا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی مصروفیات منسوخ کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا۔