عمران خان کو سیاست دان نہیں مانتا، خورشید شاہ
پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں عمران خان کو سیاست دان نہیں مانتا،حکمران بات چیت کے بجائے خطرناک سیاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پارلیمنٹ کو ہی ہر مشکل کا حل سمجھتا ہوں، حکمران بات چیت کے بجائے خطرناک سیاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی اور ہماری لڑائی سے لوگ پس گئے ہیں، قوم سمجھے عمران خان کے پاس این آر او کی اتھارٹی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اتھارٹی کو تسلیم کرنا واحد حل ہے، ہمیشہ حکومت بات چیت کے لیے آگے آتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ کے سامنے سر جھکانا چاہئے، اس حکومت کو دو ٹکے کا احساس نہیں ہے کہ لوگ کس طرح گزارا کررہے ہیں