لانگ مارچ کا کارڈ ضرور کھیلیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پر ضرور نکلیں گے اور لانگ مارچ کا کارڈ ضرور کھیلیں گے اور کٹھ پتلی کے جانے پر ڈائیلاگ کا سوچیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت زمینی حقائق سےواقف ہی نہیں،تاریخی مہنگائی اور بےروزگاری کا مقابلہ کر رہے ہیں،حکومت لوگوں کوایک وقت کی روٹی نہیں دے رہی،کٹھ پتلی وزیراعظم کے پاس غریبوں کیلئے کوئی جواب نہیں، وزیراعظم عوام کو ریلیف نہیں دے سکتےتو استعفیٰ دے دینا چاہیئے،حکومت کسانوں،غریبوں اورسرکاری ملازمین کیلئے کیا کر رہی ہے؟عوام اپنےمسائل حل نہ ہونے پر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں، پیپلزپارٹی دور میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کےساتھ ڈائیلاگ کا وقت چلا گیا،پی ڈی ایم سے کسی حکومتی رکن کی بات چیت نہیں ہو رہی،لانگ مارچ پر ضرور نکلیں گے، غریبوں کو ساتھ لیکر جائیں گے،عوام کی طاقت سے اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم سے استعفیٰ چھینیں گے،عوام کےاسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم نہیں بچ سکے گا، لانگ مارچ پر نکلیں گے، لانگ مارچ کا کارڈ ضرور کھیلیں گے اور کٹھ پتلی کے جانے پر ڈائیلاگ کا سوچیں گے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ایسا نظام بنائیں گےجس سےعوام کےمسائل حل ہوں، سیکرٹ بیلٹ ممبران کا آئینی حق ہے جسےمرضی ووٹ دیں،سیکرٹ بیلٹ پرہمارا موقف کلیئرہے۔