میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں فیڈمک کے زیر اہتمام صنعتوں کو بجلی کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈمک کے زیر اہتمام صنعتی مراکز میں صنعتوں کو بجلی کے کنکشن کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا گیا.سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید، سی ای او فیڈمک عامر سلیمی، جی ایم فیڈمک، چیف انجینئر فیسکو اور انکی ٹیم نے اجلاس میں شرکت کی۔،صوبائی وزیر صنعتی مراکز میں انڈسٹری کو بجلی کے کنکشن کی فراہمی میں تاخیرپر سخت برہم ہو ئے اور جی ایم فیڈمک اور فیسکو کی ٹیم پر برس پڑے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کانٹر لوپ کمپنی کو بجلی کے کنکشن کی فراہمی کے لئے 19ماہ تک ٹرانسفر ہی نہ لگنا قابلِ افسوس ہے،فیسکو انڈسٹری کو بجلی کے کنکشن کی فراہمی میں غیر ضروری رکاوٹیں مت ڈالے فیڈمک بھی سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے متحرک ہو کر کام کرے، انہوں نے کہا کہ حکومت انڈسٹریل اسٹیٹس کی کالونائزیش چاہتی ہے، سستی اور کاہلی کی گنجائش نہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتوں کی آباد کاری سے ہی روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے فیسکو فیڈمک کی سفارشات کی روشنی میں انڈسٹری کو بجلی کے لوڈ کی تقسیم کا فارمولا بنائے اور بجلی کے لوڈ کی تقسیم کو ریشنالائز کیا جائے.