مولانا شیرانی نے فضل الرحمان کی سیاست کا جنازہ نکال دیا: فیاض الحسن چوہان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف مولانا شیرانی کے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مولانا شیرانی نے فضل الرحمان کی سیاست کا جنازہ نکال دیا۔ مولانا شیرانی جمیعت علمائے اسلام کے انتہائی اہم رکن اور مولانا فضل الرحمان سے زیادہ عزت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا مولانا شیرانی عمران خان اور موجودہ حکومت سے مطمئن ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جھوٹوں کے چیف سیکرٹری مولانا فضل الرحمان اپنے سیاسی عزائم کے لیے مریم نواز اور بلاول کا کندھا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل بلاول زرداری اور شہباز شریف ملاقات میں بھی پی ڈی ایم کی باگ دوڑ اپنے ہاتھ میں رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اسمبلیوں سے ستعفوں کے معاملے پر بھی بلاول زرداری اور شہباز شریف نے محتاط رویہ اپنانے پر زور دیا کیونکہ وہ جانتے ہیں استعفوں سے مولانا فضل الرحمن اور بیگم صفدر اعوان کا کچھ نہیں جائے گا لیکن ان کے پلے کچھ نہیں رہے گا۔ فیاض الحسن چوہان کہت کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پاکستان ڈاکو موومنٹ کا وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگنا کسی لطیفے سے کم نہیں۔آل شریف کی فیملی کے بہت سے لوگ حکومت سے رابطے میں ہیں۔یہ لوگ تنقید کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔سیاست کو صرف الفاظ تک رہنا چاہیے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جوڈو کراٹے اور باکسنگ چیلنج نہیں ہونے چاہیں۔ اگر ایسا ہی رہا تو اس مکس اچار پارٹی کا کچھ نہیں بچنا۔