سب سے زیادہ کرونا کے مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 13.01 فیصد

ملک میں سب سے زیادہ کرونا کے مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 13.01 فیصد رہا ،این سی اوسی کے مطابق لاہور میں 9.49فیصد، میر پور میں 8.47 فیصد رہی،آزاد کشمیر میں کیسز کا تناسب 8.25, بلوچستان میں 4.78 فیصد رہا،گلگت بلتستان میں شرح 1.22 اسلام آباد میں 3.58فیصد رہا،کے پی میں کیسز کی شرح 6.41, پنجاب میں 3.40 فیصد ہے،سندھ میں کیسز کی شرح 7.91 فیصد ریکارڈ کی گئی ،ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 2.04فیصد ہے، کورونا سے اموات میں 70 فیصد مرد شامل ہیں، کورونا سے 77.5 فیصد انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے۔