فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ود ہولڈنگ ٹیکس آڈ ٹ شروع کردیا
لاہور ( کامرس رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ود ہولڈنگ ٹیکس آڈ ٹ شروع کردیا۔ ایف بی آر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 2016سے 2019تک کاآڈٹ شروع کیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اخراجات ، کنٹریکٹرز کی ادائیگیوں ، تنخواہوں پر ٹیکس کٹوتی کا جائزہ لینے کے لئے آڈٹ شروع کیا۔ ایف بی آرنے اخراجات ،ادائیگیوں ، ملازمین کی تنخواہوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔