متحدہ عرب امارات: شائقین فلم کے لیے اہم اعلان، سنیما سینسر شپ ختم
دبئی: متحدہ عرب امارات نے سنیما سینسر شپ ختم کردی ہے۔ سینسر شپ ختم کیے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کے سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش کے لیے +21 رہٹنگ متعارف کرادی گئی ہے۔ خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای نے ملک کے سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش کے لیے سینسر شپ ختم کردی گئی ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی آفس نے سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش کے لیے +21 کیٹیگری متعارف کرادی ہے۔