ترک صدر نے شرح سود میں اضافے سے انکار کر دیا
استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی تعلیمات کا حوالے دیتے ہوئے کرنسی کو مستحکم کرنے کے لیے شرح سود میں اضافے سے انکار کر دیا جس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرا کی قدر میں مزید 5 فیصد کمی ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردوان نے افراط زر کی سالانہ شرح 20 فیصد سے بڑھ جانے کے باوجود مرکزی بینک کو قرض لینے کی لاگت کو تیزی سے کم کرنے پر مجبور کیا ہے۔ماہرین معاشیات کے مطابق اس پالیسی سے آنے والے مہینوں میں قیمتوں میں 30 فیصد یا اس سے بھی زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم اتوار کے روز سرکاری ٹی وی پر چلنے والے ترک صدر کے بیان کے مطابق مسلم عقیدے نے انہیں شرح سود میں اضافے سے روک رکھا ہے۔