سعودی عرب نے بوسٹر خوراک کی مدت کم کرکے 3 ماہ کردی
سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے دوسری خوراک کے ساتھ بوسٹر خوراک دینے کی مدت کم کر کے 3 ماہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت صحت نے "ٹویٹر" اور اس کے آگاہی پلیٹ فارم "Live with Health" پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کئی انفوگرافک ڈیزائن شائع کیے ہیں جو حفاظتی ٹیکوں کی تکمیل کی سطح کو بڑھانے کے لیے بوسٹر خوراک کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی تبدیل ہوتی اشکال کے ہوتے ہوئے ایک خوراک کافی نہیں۔ ویکسین کی دوسری خوراک قوت مدافعت کی سطح کو بڑھا دیتی ہے جو وائرس خاص طور پرتبدیل ہوتی شکلوں سے بچانے کے لیے مزاحم اور کافی ہے۔گزشتہ روز سعودی محکمہ صحت نے کرونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لینے اور کمیونٹی کی قوت مدافعت تک پہنچنے پر زور دینے کے لیے "کیپ یور لیول ود بوسٹر ڈوز" مہم کا آغاز کیا۔