کوئٹہ اورپنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ کراچی میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگی۔
پنجاب کے مختلف شہروں میانوالی،مظفر گڑھ،بہاولپور،چیچہ وطنی اور بھکر میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے، جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے. ادھرکوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس سے ٹھنڈ بڑھ گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم سرد اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات نے بلوچستان سمیت بالائی سندھ، جنوبی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ سب سے زیادہ بارش خضدار میں اکیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ منفی سات سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ پارا چنار سب سے زیادہ سرد مقام رہا۔