پشاور: ہشت نگری کی موبائل مارکیٹ میں دھماکہ. دو شخص جاں بحق, سترہ زخمی.
دہشتگردوں نے پشاور کے علاقے ہشت نگری پھاٹک پر واقع موبائل مارکیٹ کو نشانہ بنایا. واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں دو کی حالت تشویشناک ہے،ایس پی سٹی خالد ہمدانی کے مطابق نصب بم کے دھماکے میں ڈیرھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا. انہوں نے بتایا کہ شہر میں بارہ خود کش حملہ آوروں کی موجود گی کی اطلاع ہے. دہشتگردوں میں چھ مرد اور چھ خواتین شامل ہیں جو جدید اسلحہ سے لیس ہیں.