چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے دو ہزار گیارہ سے اب تک ہونے والے قتل اور بھتہ خوری کے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی سندھ اورڈی جی رینجرزاپنی رپورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کوبتائیں گے کہ چھ اکتوبردوہزارگیارہ سے اب تک کراچی میں کتنی ٹارگٹ کلنگ اوربھت خوری کی وارداتیں ہوئی ہیں۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاریوں اورایف آئی آرکے متعلق بھی عدالت کوآگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی بد امنی کیس کے بعد سپریم کورٹ کی ہدایت ہرایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کا سربراہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کومقررکیا گیا تھا کمیٹی نے ہرماہ اجلاس منعقد کرکے کیس میں دی گئی ہدایت پرعملدرآمد کا جائزہ لینا تھا۔