کیریبین آل راؤنڈر نے باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں ہی شعبوں میں اپنا لوہا منوایا

ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل آٹھویں نمبر پر کھیلنے آئے، اور دھواں دار اننگز کھیلی، ٹیم کے دیگر چھ کھلاڑیوں کی طرح پاکستان ٹیم نے رسل کا کیچ بھی ڈراپ کر کے انہیں دوسری باری دی،ایک چانس ملنے کے بعد رسل نے باؤلرز کو روند ڈالا۔آندرے رسل نے صرف سترہ منٹ میں تیرہ گیندوں پر چار فلک شگاف چھکوں اور تین بہترین چوکوں کی مدد سے بیالیس رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔۔کیریبین آل راؤنڈر نے باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ میں بھی خوب دھاک بٹھائی،اور آٹھ اوورز میں چار اعشاریہ بارہ کے اکانومی ریٹ سے تین وکٹیں حاصل کیں اور صرف تینتیس رنز دئیےانہوں نے دو میڈن اوورز بھی نکالےمیچ کے اختتام پر آندرے رسل کی بہترین پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انہیں پلئیر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا