آج ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو آٹھویں مرتبہ شکست دی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز پہلی مرتبہ انیس سو پچھتر کے ورلڈ کپ میں سامنے آئے تھے اور یہ اب تک کہ پاک ویسٹ انڈیز مقابلوں کا دلچسپ ترین میچ تھا ،،پاکستان نے کالی آندھی کے نو کھلاڑی آؤٹ کر دیے تھے اور جیت ابھی پینسٹھ رنز دور تھی لیکن ڈیوڈ مرے اور اینڈی رابرٹس نے دسویں وکٹ کی شراکت میں یہ ہدف حاصل کر لیا تھا انیس سوتراسی کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو آٹھ وکٹو ں سے ہرایا انیس بانوے میں دس وکٹوں سے جبکہ دو ہزار سات میں بھی با آسانی میچ جیت لیا تھا آج کی فتح رنز مارجن کے لحاظ سے ورلڈ کپ میچز میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف سب سے بڑی کامیابی ہے مجموعی طور پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک سو اٹھائیس میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز نے اڑسٹھ اور پاکستان نے پچپن جیت رکھے ہیں