ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنے دوسرے امتحان میں بھی ناکام رہی
قومی ٹیم پاکستان سے کرائس چرچ کے میدان تک صرف تصاویر اور بل بورڈز کی ہی زینت بنی رہی،شاہینوں کی ورلڈ کپ میں مسسل دوسری ناکامی نے شائقین کو مایوس کیا،تو شائقین کرکٹ نے گرین شرٹس کو کڑی تنقید کا نشانا بنایا اور قومی ٹیم کی سپورٹ کے لئے چہروں اور ہاتھوں پر بنائے گئے قومی پرچم کو اتارتے نظر آئےویسٹ انڈیز نے 311 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف پاکستانی کمزور ٹیم کے سامنے کھڑا کردیا جس کے تعاقب میں شاہین، کالی آندھی کا سامنا نہ کرپائے اور 160 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئعبرت ناک شکست کے بعد ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ کواٹر فائنل مرحلے میں رسائی کیلئے اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے، قومی ٹیم کو مزید محنت کرنے ہوگی،جبکہ فیلڈنگ اور بیٹنگ میں مزید بہتری لانا ہوگی،کمیرامین محمد دانش کے ساتھ محمد جاوید وقت نیوز کراچی