خاتون نے فائرنگ کرکے شوہر اور تین بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
قتل کی واردات اسلام آباد کے رہائشی سیکٹرجی سکس میں ہوئی،، جہاں شاہدہ کوثرنامی خاتون نے فارئرنگ کرکے شوہرفاروق خٹک اورتین بیٹیوں رانیہ، ردا اورراحیلہ کوموت کی نیند سلادیا،، جبکہ خاتون نے واردات کے بعد خود کوگولی مارکرخودکشی کرلی،،تاہم بارہ سالہ بیٹا رافع معجزانہ طورپربچ نکلا،، جسے اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں منتقل کردیاگیاہے ہسپتال میں وقت نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے زخمی بچے نے بتایا کہ ابو انہیں پارک لے جاناچاہتے تھے جس پر والد اور والدہ میں تلخ کلامی ہوئی اوروالدہ نے فائرنگ کرکے گھرکے تمام افرادکو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی،زخمی لڑکے نے وقت نیوزکوبتایا کہ اس کی والدہ رات گئے فون پرباتیں کرتی تھی جس کے باعث والدین میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔زخمی بچآئی جی پولیس طاہرعالم خان نے جائے وقوعہ کادورہ کیااس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر گھریلو ناچاقی کانتیجہ لگتا ہے،تاہم خاندان مالی طورپرمستحکم تھاانہوں نے بتایاکہ خاتون کی لاش کے قریب سے آلہ قتل بھی برآمدہواہے۔طاہرعالم خانعینی شاہدین نے واقع سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایاکہ وہ فائرنگ اورچیخ وپکارکی آوازیں سن کرپہنچےعینی شاہدآئی جی پولیس طاہرعالم خان کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے پمزہسپتال منتقل کردیں