محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ،،ماہرین کے مطابق زیادہ بارش برسانے والی مغربی ہواﺅں کا نیاسلسلہ اتوار کے روزبلوچستان میں داخل ہو گا اور سوموار کے دن بالائی علاقوں تک پھیل جائےگا،،اتوار سے بدھ کے دوران بالائی خیبر پی کے پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن،گلگت بلتستان اورکشمیرجبکہ سوموار سے بدھ کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب،راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں اکثر مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ اور گلگت بلتستا ن میں چند ایک مقامات ہر بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے،،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پی کے ،ژوب ڈویژن ،کشمیراورگلگت بلتستان مں کہیں کہیں بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی،، جہاں سب سے زیادہ بارش منڈی بہاﺅالدین میں 19ملی میٹرجبکہ لاہو ر میں اٹھارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،