طیب اردوان کی رحمدلی کی ایک اور مثال منظر عام
ترکی کے صوبہ الازغ میں ایک اجلاس سے خطاب کے بعد صدر طیب اردوان واپسی کیلئے روانہ ہوئے،، اس دوران جس بس میں صدر سوار تھے اس کی زد میں آکر ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا،،،
صدر طیب اردوان جو اپنی رحمدل طبیعت کی وجہ سے مشہور ہیں،، فوری زخمی گارڈ کے پاس پہنچے،، اور ایمبولنس کے آنے تک اس کے پاس کھڑے رہے،، ترک میڈیا کی جانب سے جاری واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے،، اور صارفین صدر کے اس انسانیت دوست اقدام کی پذیرائی کررہے ہیں،،،۔۔۔