عمران خان اداروں کو پریشر میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ نیب اورایف بی آر پر بلاوجہ الزامات لگائے جارہے ہیں۔یہ کہنازیادتی ہے کہ ادارےحکومت کےاشارےپرکام کررہے ہیں۔ نیشنل جوڈیشل کمیشن ہی چیئرمین نیب کو ہٹا سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان خود مانتے ہیں کہ ثبوت نہیں الزامات ہیں۔ عمران خان نےکمیشن کے معاملے پر بھی یوٹرن لیا
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کو بھاگنے کیلئے پچھلا دروازہ نہیں ملے گا۔ مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ خود ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے کس منہ سے احتساب کی بات کرتے ہیں۔ عمران خان اداروں کو پریشر میں لانا چاہتے ہیں ۔ ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔