ایان علی کیس --- فیصلہ دے چکے----جلد آ بھی جائے گا۔
سپریم کورٹ میں ایان علی کی جانب سے توہین عدالت درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ایان علی کی توہین عدالت کیس پر فیصلہ دے چکے ہیں۔ تفصیلی فیصلہ بھی جلد آ جائے گا۔ عدالتی حکم کے بعد تمام درخواستیں غیرموثر ہو چکی ہیں۔ ایان علی کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں۔ دوران سماعت وزارت داخلہ کے وکیل کی توہین عدالت کی درخواست پر نکتہ چینی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا اصرار ہے تو پورے معاملے کو دوبارہ دیکھ لیتے ہیں۔ پھر یہ نہ ہو کہ آپ ہائی کورٹ کی توہین عدالت بھول جائیں اور ہم خود آپ کو توہین عدالت پر طلب کر لیں۔ جب کوئی حکم امتناعی نہیں تو پھر کیوں بیرون ملک جانے پر پابندی ہے۔