سپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں مالاگا نے لاس پالماس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست

سپین کے ساحلی علاقے مالاگا میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، لاس پالماس کے موریکو لیموس نے پہلے ہاف کے انیسویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی
حریف ٹیم کے پیبلو فارنلس نے ستائیس ویں منٹ میں گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا، پینتیس ویں منٹ میں چارلس اولیورا نے گول کرکے مالاگا کی برتری میں مزید ایک گول کا اضافہ کردیا
کھیل کے سترویں منٹ میں میچ ریفری نے فاؤل پر میزبان ٹیم کے جیمز روڈ کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔ مقررہ وقت کے اختتام پر مالاگا نے لاس پالماس کو دو ایک سے شکست دے دی۔