طیاروں کی چیکنگ: پی آئی اے کا 21 پروازیں منسوخ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پی آئی اے اے ٹی آر کا چیک شروع کرنے پر آپریشن متاثرہوگیا ،منگل کو اکیس پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ سانحہ حویلیاں کے بعد سے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کا چیک جاری ہے ۔ دس میں سے چھ طیاروں کا شیک ڈاون مکمل کرلیا گیا تھا جبکہ چار ابھی بھی آپریشن سے باہر ہیں ۔ آپریشن میں شامل ہونے والے چھ طیاروں کا گزشتہ روز پھر سے چیک شروع کر دیا گیا تھا ۔ اے ٹی آر طیاروں کو اچانک چیک پر بھیجنے سے پی آئی اے کا ملکی و غیر ملکی آپریشن متاثر ہو رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ منگل کو بھی ملکی و غیر ملکی اکیس پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔